Maktaba Wahhabi

353 - 391
میں اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اندازے سے نماز ادا فرمائی۔کسی کو نماز دہرانے کا نہ کہاگیا۔مطلب یہ کہ عبادات و معاملات میں وسعت انسانی کا لحاظ رکھا جائے گا۔ حجۃالوداع کی برکت والی راتیں ۳۲۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ مکرمہ میں رات کے وقت داخل ہونا: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو مقام ذی طویٰ میں رات گزارتے حتیٰ کہ وہیں صبح کی نماز پڑھتے۔[1] ایک اور حدیث مبارکہ میں ہے: ’’حضرت محرش کعبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مقام جعرانہ سے رات کے وقت عمرہ کرنے کے لیے نکلے اور صبح سے پہلے واپس جعرانہ میں آ گئے۔گویا کہ رات وہیں رہے ہوں حتیٰ کہ جب سورج ڈھل گیا تو آپ جعرانہ سے نکل کر وادی سرف میں آ گئے اور سرف سے مدینہ طیبہ کا راستہ اختیار فرمایا۔‘‘[2] ایک اور حدیث میں ہے کہ ایسی رات میں نکلے جو پگھلی ہوئی چاندنی کی طرح سفید تھی۔[3] ۳۳۔عرفہ کی رات جب منیٰ میں سانپ نکل آیا: حضرت ابو عبیدہ کے والد (حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ) بیان کرتے ہیں کہ
Flag Counter