Maktaba Wahhabi

89 - 391
ہی خوش نماز کیوں نہ نظر آرہی ہو۔بدعت کا دروازہ کھلتا ہی نیکی کی نیت سے ہے اور پھر سنت کی مخالفت کی راہ اختیار کر لی جاتی ہے،یہ کہتے ہوئے کہ اس میں حرج کیا ہے۔ ۱۳۔خطبہ جمعہ کے دوران کسی کو اونگھ آجائے: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتیہوئے سنا کہ: ’’جب کسی کو مسجد میں اونگھ آجائے تو وہ اپنی جگہ تبدیل کرلے۔‘‘[1] ۱۴۔جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد سونا: صحابہ کرام حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں جمعہ کی نماز ادا کرتے اور پھر دوپہر میں قیلولہ کرتے تھے۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ ہم جمعہ سویرے پڑھتے،[2] اس کے بعد دوپہر کی نیند لیتے تھے۔حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز جمعہ پڑھتے۔پھر دوپہر کی نیند لیا کرتے تھے۔[3] یہاں ایک بات سنتے جایئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ جمعہ مختصر ہوا کرتا تھا۔جبکہ آپ اوّل وقت میں نماز جمعہ سے فارغ ہوچکے ہوتے تھے۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ صحابہ فرماتے ہیں کہ ہم نماز جمعہ کے بعد دھوپ سے بچنے کے لیے دیوار کا سایہ تلاش کرتے تھے۔یعنی اس وقت ابھی سائے اتنے لمبے نہیں ہوئے ہوتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ جمعہ اور نماز سے فارغ ہو چکے ہوتے تھے۔ اس کے برعکس آپ اپنے ہاں دیکھئے ایک سے بڑھ کر ایک شعلہ نوا خطیب اپنی آتش بیانی کا مظاہرہ کر رہا ہوتا ہے اور بسا اوقات مقررہ وقت کی حدود پار کر چکا
Flag Counter