Maktaba Wahhabi

192 - 391
لذت ہر دنیاوی لذت پر حاوی ہو جائے گی۔ ۱۰۔ ’’کفارات ‘‘ کا اجر و ثواب اس قدر زیادہ ہے کہ انسان اگر اس اجر و ثواب کے حصول کا عزم کر لے تو مذکورہ اعمال کی انجام دہی اس کے لیے بے حد آسان ہو جائے۔ ۳۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھنا: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس حدیث کے راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رات مجھے کعبہ کے پاس (خواب میں ) دکھایا گیا۔میں نے ایک گندمی رنگ کے آدمی کو دیکھا۔وہ گندمی رنگ کے کسی سب سے خوبصورت آدمی کی طرح تھے۔ان کے لمبے خوبصورت بال تھے۔ان سب سے خوبصورت بالوں کی طرح جو تم دیکھ سکو گے۔ان میں انہوں نے کنگھا کیا ہوا تھا اور ان سے پانی ٹپک رہا تھا اور وہ دو آدمیوں کے سہارے یا (یہ فرمایا کہ) دو آدمیوں کے شانوں کے سہارے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔میں نے پوچھا یہ کون صاحب ہیں ؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ مسیح ابن مریم علیہما السلام ہیں۔پھر اچانک میں نے ایک گھنگریالے بال والے آدمی کو دیکھا،جس کی ایک آنکھ کانی تھی اور انگور کے دانے کی طرح اٹھی ہوئی تھی۔میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ مسیح دجال ہے۔‘‘[1] ایک حدیث مبارکہ میں ہے کہ ’’اس کی صورت عبدالعزی بن قطن سے بہت ملتی تھی۔یہ عبدالعزی بنی مصطلق سے تھا جو خزاعہ قبیلہ کی ایک شاخ ہے۔‘‘[2] ۴۔حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کی فضیلت: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter