Maktaba Wahhabi

108 - 391
باب 9 نماز تہجد ۱۔رات کو نیند سے بیدار ہوکر عبادت کرنے کی فضیلت: حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تین آدمی ایسے ہیں کہ جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے اور انہیں دیکھ کر خوش ہوتا ہے اور (فرشتوں کے سامنے) اظہار مسرت کرتا ہے۔ ’’ان میں سے ایک وہ آدمی ہے کہ جنگ میں اس کے سب ساتھی بھاگ کھڑے ہوئے اور یہ تن تنہا ڈٹ گیا اور اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے اکیلا (دشمن کی پوری فوج سے) بھڑ گیا۔خواہ شہید ہو جائے یا اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرما (کر غالب کر) دے۔اور دشمنوں کے مقابلہ میں اس کے لیے کافی ہو جائے،اللہ تعالیٰ اس کے متعلق (فرشتوں سے) کہتے ہیں : ’’ میرے اس بندے کو دیکھو،میری خاطر اس نے کس صبر سے کام لیا ہے۔ ’’دوسرا وہ شخص جس کی خوبصورت اور حسین و جمیل بیوی ہو اور نرم و شاندار بستر ہو،پھر وہ (نیند سے اٹھ کر) رات کو قیام کرے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’اس نے اپنی شہوت کو چھوڑا اور میرے ذکر میں مشغول ہوگیا۔اگر یہ چاہتا تو (بیدار نہ ہوتا) سویا رہتا۔‘‘ ’’تیسرا وہ شخص جو سفر میں ہو اور اس کے ساتھ ایک قافلہ ہو اور وہ لوگ رات گئے تک جاگتے رہے۔بالآخر سب سوگئے اور یہ بندہ آخر رات (بستر
Flag Counter