نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے ہوشی کے واقعات
۶۹۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تعمیر کعبہ کے وقت بے ہوش ہو گئے:
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
’’جب کعبہ کی تعمیر ہو رہی تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر پتھر ڈھو رہے تھے۔حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے بھتیجے سے کہا کہ اپنا ازار (شلوار،تہہ بند وغیرہ) اتار کر گردن پر رکھ لو،تاکہ پتھر اٹھاتے وقت کوئی چوٹ نہ لگ جائے۔(رگڑ وغیرہ سے بچ جاؤ گے) آپ نے ایسے ہی کیا تو بے ہوش ہو کر نیچے گر گئے اور آپ کی نظر آسمان پر ہو گئی۔پھر جب آپ کو ہوش آیا تو آپ بار بار کہنے لگے مجھے میرا ازار دے دو،میرا ازار دے دو۔پھر آپ نے اپنا ازار خوب اچھی طرح باندھ لیا۔‘‘[1]
سنن کبریٰ بیہقی میں ہے کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا:
’’قریش نے دو دو آدمیوں کی ٹولیاں بنا دی تھیں۔مرد پتھر اٹھاتے تھے،عورتیں چونا اور گارا۔میں اور میرا بھتیجا محمد دونوں کندھوں پر پتھر اٹھا رہے تھے۔ہمارے تہ بند پتھروں کے نیچے کندھوں پر رکھے ہوئے تھے۔جب ہم لوگوں میں آتے،تہ بند پہن لیتے۔اسی دوران میں پیچھے چل رہا تھا اور
|