Maktaba Wahhabi

379 - 391
سلیم الفطرت،ایثار کیش اور نیک خصال اصحاب رضی اللہ عنہ پر۔کتب حدیث میں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایمان افروز واقعات جا بجا ملتے ہیں کہ ان کا خمیر ہی خیر خواہی اور قربانی کے جذبات سے گندھا ہواتھا۔حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کا یہ مشہور واقعہ اپنے ذہنوں میں تازہ کیجیے اور لذت ایمانی کا مزہ چکھیئے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس حدیث کے نہ صرف راوی ہیں بلکہ یہ واقعہ بھی انہی کے ساتھ پیش آیا۔وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار(رات کے وقت) بارگاہ نبوت میں حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے: یا رسول اللہ! میں فاقے سے ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ازواج مطہرات کے پاس بھیجا (کہ وہ آپ کی دعوت کریں ) لیکن ان کے پاس کوئی چیز کھانے کی نہیں تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ کیا کوئی شخص ایسا نہیں جو آج رات اس مہمان کی میزبانی کرے؟ اللہ اس پر رحم کرے گا۔‘‘ اس پر ایک انصاری صحابی (ابو طلحہ) کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ! یہ آج میرے مہمان ہیں۔پھر وہ انہیں اپنے ساتھ گھر لے گئے اور اپنی بیوی سے کہا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان ہیں۔کوئی چیز ان سے بچا کر نہ رکھنا۔بیوی نے کہا: اللہ کی قسم! میرے پاس اس وقت بچوں کے کھانے کے سوا اور کوئی چیز نہیں ہے۔انصاری صحابی نے کہا اگر بچے کھانا مانگیں تو انہیں سلا دو اور آؤ یہ چراغ بھی بجھا دو۔آج رات ہم بھوکے ہی رہ لیں گے۔ ان کی بیوی نے چراغ درست کرنے کے بہانے چراغ گل کر دیا۔مہمان سمجھتا رہا کہ کھانے میں میرے ساتھ میزبان بھی شریک ہے۔صبح (نماز فجر
Flag Counter