Maktaba Wahhabi

91 - 391
تھے کہ وہ اعلان کر دے الأصلوا فی الرحال یعنی اپنے اپنے ٹھکانے پر نماز ادا کرلو۔‘‘[1] البتہ صحیح ابن خزیمہ میں اس روایت میں (فی سفر) کے الفاظ ہیں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ: ’’جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں ہوتے اور کوئی بے حد سیاہ رات ہوتی یا بارش والی رات ہوتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا موذن یہ اعلان کرتا: ’’اپنی اپنی اقامت گاہوں پر نماز ادا کرلو۔‘‘[2] اگر رات چاندنی نہ ہو تو عموماً تاریکی ہی ہوتی ہے۔سفر میں انسان کسی ویران جگہ رک جائے،یا ایسا راستہ کہ جہاں روشنی کا انتظام نہ ہو تو وہ رات لا محالہ بے حد سیاہ رات شمار ہوگی۔گھٹا ٹوپ اندھیرا ہوگا۔اس لیے دوران سفر ایسی صورت حال پیش آنے پر یہ سہولت دے دی گئی....کہ مسافر کے لیے مسجد تک آنا دشوار ہوگا۔امکان ہے کہ وہ راستہ کھو بیٹھے،انجانی راہوں کا مسافر ہونے کے سبب کسی حادثے سے دو چار نہ ہو جائے۔اس لیے مسافر کو رخصت مل گئی لیکن مقیم کو تواماوس کی تاریک ترین راتوں میں بھی اندازہ ہوتا ہے کہ مسجد کس سمت،کس گلی اور کس بازار میں ہے۔اس کے لیے تو شب دیجور کی سیاہی بھی شاید کوئی عذر قرار نہ پائے۔ بے حد و حساب درود و سلام ہوں مشفق و مرفق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر،انہیں اپنی امت
Flag Counter