Maktaba Wahhabi

321 - 391
کے بیچ داخل ہوگیا،اور ہوااور اللہ کے دوسرے لشکر اپنا کام کررہے تھے،اور کافروں کو کسی طرح قرار حاصل نہیں تھا،نہ ان کی آگ روشن ہوئی،اور نہ کوئی مکان وخیمہ اپنی جگہ محفوظ رہا۔ میں نے ابوسفیان کو کہتے سنا: اے اہلِ قریش! تم لوگ اپنے شہر میں نہیں ہو،اور ہمارے اونٹ اور دیگر جانور ہلاک ہوگئے،اور بنو قریظہ نے معاہدہ توڑ دیا،اور ہمیں ان کے بارے میں بُری خبریں مل چکی ہیں،اور اِس ہوا نے ہمارا حال بُرا بنادیا ہے،نہ ہماری ہانڈی چولہے پر رہتی ہے اور نہ آگ جلتی ہے اور نہ ہمارا کوئی خیمہ اپنی جگہ پر قائم ہے،اس لیے تم لوگ جلد از جلد یہاں سے کوچ کر جاؤ،میں بھی یہاں سے کوچ کررہا ہوں۔پھر اپنے اونٹ کے پاس گیا،جورسی سے بندھا ہوا تھا،اور اس پر بیٹھ کر اسے چابک سے مارنے لگا،جس کے سبب اونٹ نے تین پاؤں پر چھلانگ لگادی،اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پابند نہ کیا ہوتا کہ میں ان کے پاس آنے سے پہلے اپنی طرف سے کوئی حرکت نہ کروں تو میں اسے قتل کردیتا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا،اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام حالات سے باخبر کیا،تو آپ نے مجھ پر اس شال کا ایک حصہ ڈال دیا جسے آپ اوڑھ کر نماز پڑھ رہے تھے،اس کے بعد میں صبح تک سوتا رہا،صبح کو جب بیدار ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اُٹھو،اے بہت سونے والے۔‘‘[1]
Flag Counter