ہیں اور ان کے دائیں بائیں جو جھنڈ ہیں،یہ ان کے بیٹوں کی روحیں ہیں۔جو جھنڈ دائیں طرف ہیں وہ جنتی ہیں اور بائیں طرف کے جھنڈ دوزخی روحیں ہیں۔اس لیے جب وہ اپنے دائیں طرف دیکھتے ہیں تو خوشی سے مسکراتے ہیں اور جب بائیں طرف دیکھتے ہیں تو (رنج سے) روتے ہیں۔
پھر جبرئیل مجھے لے کر دوسرے آسمان تک پہنچے اور اس کے داروغہ سے کہا کہ کھولو! اس آسمان کے داروغہ نے بھی پہلے داروغہ کی طرح پوچھا پھر دروازہ کھول دیا۔حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ابوذر رضی اللہ عنہ نے ذکر کیا کہ آپؐ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان پر آدم،ادریس،موسیٰ،عیسیٰ اور ابراہیم علیہم السلام کو موجود پایا۔اور ابوذر رضی اللہ عنہ نے ہر ایک کا ٹھکانا نہیں بیان کیا۔البتہ اتنا بیان کیا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت آدم کو پہلے آسمان پر پایا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو چھٹے آسمان پر۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب جبرئیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادریس علیہ السلام پر گزرے تو انہوں نے فرمایا کہ آؤ اچھے آئے ہو صالح نبی اور صالح بھائی۔میں نے پوچھا یہ کون ہیں ؟ جواب دیا کہ یہ ادریس علیہ السلام ہیں۔پھر موسیٰ علیہ السلام تک پہنچا انہوں نے فرمایا: آؤ اچھے آئے ہو صالح نبی اور صالح بھائی۔میں نے پوچھا یہ کون ہیں ؟ جبرئیل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ موسیٰ علیہ السلام ہیں۔
پھر میں عیسیٰ علیہ السلام تک پہنچا،انہوں نے کہا آؤ اچھے آئے صالح نبی اور صالح بھائی۔میں نے پوچھا یہ کون ہیں ؟ جبرئیل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ عیسیٰ علیہ السلام ہیں۔
پھر میں ابراہیم علیہ السلام تک پہنچا۔انہوں نے فرمایا آؤ اچھے آئے ہو صالح نبی
|