Maktaba Wahhabi

175 - 391
عقیدہ توحید میں رسوخ اور پختگی اور مقامِ نبوت کی عظمت سے آگاہی کے لیے اس حدیث مبارکہ سے مستنبط ہونے والے دروس و عبر پر ضرور غور فرمایے۔ ۷۔ کسی تکلیف کا علاج اوراد و وظائف سے کرنا ہو تو ایک دو بار دم کرنا کافی نہیں بلکہ کثرت سے دم کیا جائے۔جیسا کہ اس واقعے میں معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم متاثرہ جگہ پر بار بار سورۃ الکافرون اور معوذتین کا دم کر رہے تھے۔اس کے علاوہ خارجہ بن صلت رضی اللہ عنہ کے چچا حضرت علاقہ بن صحار رضی اللہ عنہ والے قصے سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ مجنون شخص پر تین دن مختلف اوقات میں کثرت سے سورۃ فاتحہ کا دم کرتے رہے۔[1] ٭٭٭
Flag Counter