Maktaba Wahhabi

112 - 391
آپ کو موت کا ذائقہ چکھنا ہو گا۔[1]آپ کو اپنے پیاروں سے جدا ہونا ہو گا۔اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کا عقیدہ رکھنا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے موت کا لفظ استعمال کرنا آپ کے ادب و احترام کے منافی نہیں۔کیونکہ اللہ رب العزت نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے یہ اصطلاح استعمال فرمائی ہے اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ تو کسی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہیں اور نہ کسی کو نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و عظمت کی خبر ہے۔محبتِ نبوی کا وہی اسلوب معتبر ہو گا جو کتاب و سنت کے مطابق ہو گا۔ اس حدیث مبارکہ سے صاف معلوم ہوا کہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مروجہ عقیدہ کتاب و سنت کے منافی ہے۔اگر آپ کی حیات کا عقیدہ رکھا جائے تو پھر آپ کی وفات کا معنی کیا ہو گا؟ غیر ضروری تاویلات محض تکلف کا سامان ہیں اور کچھ نہیں۔
Flag Counter