Maktaba Wahhabi

86 - 432
سورج طلوع ہونے تک قیامت کے خوف کی وجہ سے کان لگائے نہ رہے۔ اسی دن ایک گھڑی ایسی بھی ہے کہ اگر کوئی مسلمان اس گھڑی نماز پڑھنے کے بعد رب ذوالجلال والا کرام سے کچھ طلب کرتا ہے تو رب قدوس اسے ضرور وہ چیز عطا فرماتے ہیں ۔ کعب کہنے لگے: ایسا دن تو سال میں ایک مرتبہ آتا ہے۔ میں نے کہا نہیں ! ہر جمعہ کو ایسی ساعت آتی ہے۔ چنانچہ کعب نے تورات پڑھی اور فرمایا :’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا:’’ یہ ساعت ہر جمعہ کو آتی ہے۔‘‘ پھر اس کے بعد میری ملاقات عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے ان سے کہا :میری کعب سے ملاقات ہوئی ۔ میں نے ان کے ساتھ اپنی مجلس کا بھی بتایا۔اور جمعہ والے دن سے متعلق اپنی گفتگو کا بھی بتایا۔ تو کعب کہنے لگے: وہ دن تو سال بھر میں صرف ایک مرتبہ آتا ہے۔ عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہنے لگے: کعب جھوٹ بولتے ہیں ۔ میں نے کہا: اس کے بعد کعب نے (توریت کو) پڑھ کر دیکھا تو کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ کہا ہے یقینا ایسی گھڑی ہر جمعہ کو آتی ہے۔ تب عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا : کعب نے سچ کہا۔ پھر عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا:میں جانتا ہوں اس ساعت کو وہ کونسی ہے؟ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا : ’’ بتاؤ مجھ کو اور بخل نہ کرو ۔‘‘ عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا : وہ آخر ساعت ہے جمعہ کی۔ میں نے کہا :کیونکہ آخر ساعت ہوگی ؛ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نہیں سنا کہ جو شخص اس ساعت کو نماز میں پائے۔ لیکن اس وقت تو نماز ہی ادا نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کیا تم نے یہ فرمان نہیں سنا کہنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جس شخص نے ایک نماز ادا کی اور دوسری نماز کے انتظار میں بیٹھا رہا تو گویا وہ حالت نماز میں
Flag Counter