Maktaba Wahhabi

93 - 432
مالوں کے خلاف بد دعا کیا کرو کیونکہ ممکن ہے کہ وہ بد دعا ایسے وقت میں مانگی جائے کہ جب اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگا جاتا ہو اور تمہیں عطا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ تمہاری وہ دعا قبول فرمالے۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الزهد والرقائق (3009).] (18): باب :دنیا میں جلدی عقوبت مانگنے کی کراہت 182۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کی عیادت کی جو مرغ کے چوزہ کی طرح کمزور ہوچکا تھا ۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تو کسی چیز کی دعا مانگتا تھا یا کسی چیز کا سوال کرتا تھا ؟۔ اس نے عرض کیا: جی ہاں میں کہتا تھا : ’’ اے اللہ جو تو آخرت میں مجھے سزا دینے والا ہے اسے فوراً دنیا میں ہی مجھے دے دے۔‘‘ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ پاک ہے، نہ تو اس کی طاقت رکھتا ہے اور نہ استطاعت ؛ تو نے یہ کیوں نہ کہا: ﴿اللّٰهم آتِنا في الدنيا حسنةً، وفي الآخرةِ حسنةً وقِنا عذابَ النار﴾ اے اللہ ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ نے اس کے لئے دعا مانگی پس اللہ نے شفاء عطا فرما دی۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2688).] (19):باب :موت کی دعا مانگنے کی ممانعت 183۔حضرت قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ’’ ہم حضرت خباب کے پاس گئے اس حال میں کہ ان کے پیٹ میں سات داغ لگائے
Flag Counter