Maktaba Wahhabi

111 - 432
’’غُفْرَانَکَ ‘‘’’تیری بخشش چاہتا ہوں ۔‘‘ حسن: رواه أبو داود (30)، والترمذي (7)، وابن ماجه (300)، وابن خزيمة (90)، وابن حبان (1444)، والحاكم (1/158). آپ کا فرمان : ’’غُفْرَانَکَ ‘‘یعنی میں تجھ سے مغفرت کا سوال کرتا ہوں ۔ یہاں پر مفعول بہ کو حذف کیا گیاہے۔ (3)باب :جب وضوء کا ارادہ ہو تو کیا کہے : 205۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے وضو کا پانی طلب کیا اور فرمایا: ’’کیا تم لوگوں میں سے کسی شخص کے پاس پانی موجود ہے؟ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک پانی میں رکھا اور لوگوں سے فرمایا: (( بِسْمِ اللّٰہِ ))۔ ’’ اللہ کے نام کے ساتھ ۔‘‘ یعنی تم اللہ تعالیٰ کے نام لے کر وضو کرو۔‘‘تو میں نے یہ منظر دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک انگلیوں کے درمیان سے پانی نکل رہا تھا ،یہاں تک کہ تمام لوگوں نے وضو کیا اور کوئی شخص وضو سے باقی نہ بچا۔ حضرت ثابت رحمۃ اللہ علیہ جنہوں نے اس حدیث کو نقل فرمایا ہے؛ انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ کی رائے میں مجموعی اعتبار سے کل کتنے حضرات موجود تھے؟ تو انہوں نے جواب میں فرمایا:’’ تقریبا ستر حضرات تھے۔‘‘ صحيح: رواه النسائي (78) وأحمد (12694) وصحّحه ابن خزيمة (144). (4):باب : وضوءسے فراغت کے بعد کی دعائیں 206۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ ہمارے اوپر اونٹوں کا چرانا لازم تھا۔ پس جب میری باری آئی تو میں اونٹوں کو شام کو واپس لے کر لوٹا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے لوگوں کے سامنے باتیں کرتے
Flag Counter