Maktaba Wahhabi

131 - 432
(7):باب: دو سجدوں کے درمیان کیا کہیں 240۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان فرماتے: ((اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَعَافِنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي.)) ’’اے اللہ !مجھے معاف کردے، مجھ پر رحم فرما،مجھے عافیت دے اور ہدایت دے اورمجھے رزق عطا فرما۔‘‘ حسن: رواه أبو داود (850)، والترمذي (284)، وابن ماجه (898). یہ ابو داؤد کے الفاظ ہیں ۔جبکہ ابن ماجہ میں ہے:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی نماز میں دو سجدوں کے درمیان فرماتے: (( رَبِّ اغْفِرْ لي، وَارْحَمْنِي، وَاجْبُرْني، وَارْزُقْني، وَارْفَعْنِي)). ’’اے اللہ !مجھے معاف کردے، مجھ پر رحم فرما، میرے نقصان پورے کردے اور مجھے بلندی عطا فرما۔‘‘ 241۔ حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان فرماتے: (( رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي)) ’’میرے رب ! مجھے بخش دے ، اے میرے رب مجھے معاف کردے۔‘‘ حسن: رواه النسائي (1665)، وابن ماجه (897) والحاكم (1/271). (8):باب :تشہد کے الفاظ کے بیان میں 242۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز کے (قعدہ میں ) کہا کرتے تھے کہ السلام علی اللہ السلام علی فلاں ؛تو ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :بےشک
Flag Counter