Maktaba Wahhabi

116 - 432
ہر مرتبہ مسواک فرماتے اور وضو فرماتے۔ اور یہی آیات پڑھتے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین رکعات نماز وتر پڑھی۔ پھر مؤذن نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے یہ فرماتے ہوئے باہر تشریف لائے: (( اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا وَفِي لِسَانِي نُورًا وَاجْعَلْ فِي سَمْعِي نُورًا وَاجْعَلْ فِي بَصَرِي نُورًا وَاجْعَلْ مِنْ خَلْفِي نُورًا وَمِنْ أَمَامِي نُورًا وَاجْعَلْ مِنْ فَوْقِي نُورًا وَمِنْ تَحْتِي نُورًا اللَّهُمَّ أَعْطِنِي نُورًا)) ’’اے اللہ میرے دل میں نور اور میری زبان میں نور اور میرے کانوں میں نور اور میری آنکھوں کو روشن اور میرے پیچھے نور اور میرے آگے نور اور میرے اوپرنور اور میرے نیچے روشن فرما؛ اے اللہ مجھے روشنی سے نواز دے۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في صلاة المسافرين (763: 191). یہ حدیث حضرت کریب کی سند سے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے صحیحین میں مذکور ہے۔ اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ جب آپ نماز کے لیے نکلے۔ بلکہ یہ دعا تہجد کی دعاؤوں میں ذکر کی گئی ہے۔ (3):باب :مسجد سے نکلتے وقت کیا کہے 214-حضرت ابوحمید، یا ابواسید فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہئے کہ یہ دعا پڑھے : (اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ) ’’اے اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ اور جب مسجد سے نکلے تو اسے چاہئے کہ یہ دعا پڑھے : (اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ) ’’ اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں ۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في صلاة المسافرين (713). ورواه أبو داود (465)
Flag Counter