تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ ))
’’اے اللہ جن لوگوں کو تو نے ھدایت دی ان میں مجھے بھی ہدایت دے اور جن کو تو نے معافی دی ہے مجھے بھی ان میں معافی دے اورجن کی تو نے ذمہ داری لی ہے ۔ ان میں میرا بھی ذمہ دار بن جا۔ اور جو تو نے مجھے عطا کیا ہے اس میں برکت ڈال دے اور جو تو نے فیصلہ کر رکھا ہے اسکی تکلیف سے مجھے بچا۔ بے شک تو فیصلہ کرتا ہے تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ جس سے تو دوستی لگالے وہ ذلیل نہیں ہوتااور جس سے تیری دشمنی ہو وہ عزت نہیں پاتا۔ اے ہمارے رب تو برکت والا بلند و بالا ہے‘‘۔
صحيح: رواه أبو داود (1425)، والترمذي (464)، والنسائي (1745)، وابن ماجه (1178) وصحّحه ابن خزيمة (1095).
(15):باب : وتر سے سلام کے بعد کیا پڑھا جائے
297۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ :
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز وترکے آخر میں بیٹھتے یعنی جب فارغ ہوتے تو تین دفعہ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوسِ پڑھتے اور آخری مرتبہ ذرا کھینچ کر کہتے۔‘‘
[صحيح: رواه النسائي (1701).]
(16):باب :نماز وتر میں کیا پڑھا جائے
298۔ حضرت عبدالرحمن بن ابزی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے؛ فرماتے ہیں کہ :
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی پہلی رکعت میں سَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی اور دوسری رکعت میں قُل یَا اَیُّھَا الکَافِرُون اور تیسری رکعت میں قُل ھُو اللہ اَحَد پڑھتے ؛اور جب فارغ ہوتے تو تین دفعہ پڑھتے :((سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ ))
’’ پاک ہے بادشاہ بہت پاکیزہ۔‘‘
|