Maktaba Wahhabi

201 - 432
والسياق لمسلم. 372۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ کرتے تو کہتے : (( اَللَّھُمَّ اَنْتَ عَضُدِی وَنَصِیْرِی بِکَ اَحُوْلُ وَبِکَ اَصُوْلُ وَبِکَ اُقَاتِلُ )) ’’اے اللہ تو ہی میرا معاون اور مدد گار ہے تیرے ساتھ ہی میں گھومتا ہوں اور تیرے ساتھ ہی حملہ آور ہوتا ہوں اور تیرے ساتھ ہی دشمنوں سے لڑتا ہوں ۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (2632)، والترمذي (3584)، وأحمد (12909/2)، وصحّحه ابن حبان (4761). 373۔ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دشمن کا سامنا کرتے تو کہتے : (( اَللَّھُمَّ بِکَ اَجُوْلُ وَبِکَ اَصُوْلُ وَبِکَ اُقَاتِلُ )) ’’اے اللہ تیرے ساتھ ہی میں گھومتا ہوں اور تیرے ساتھ ہی حملہ آور ہوتا ہوں اور تیرے ساتھ ہی دشمنوں سے لڑتا ہوں ۔‘‘ [ صحيح: رواه أحمد (23928).] (3):باب :جنگ میں نعرہ تکبیر لگانے کا بیان 374۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر میں صبح کی ؛ تو یہود اپنے پھاوڑے اور ٹوکرے لے کر نکلے تھے۔ جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کہا کہ:’’ محمدصلی اللہ علیہ وسلم آگئے اللہ کی قسم اور ان کا لشکر بھی آ گیا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم آگئے اللہ کی قسم اور ان کا لشکر بھی آ گیا ۔اور وہ اپنے قلعوں میں چلے گئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں فرمایا : «اللّٰهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ، فَسَاءَ صَبَاحُ المُنْذَرِينَ». اللہ اکبر ! خیبر برباد ہوگیا، ہم جب کسی قوم کے میدان میں ڈیرے ڈالتے ہیں تو ان سہمے ہوؤں کی بہت بری صبح ہوتی ہے۔‘‘ [متفق عليه: رواه البخاري في الجهاد (2991)، ومسلم في الصيد (1940). ]
Flag Counter