Maktaba Wahhabi

287 - 432
537۔ام سلمہ رضی اللہ عنہا سےمروی ہے فرماتی ہیں کہ: ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات جاگے تو فرمایا : سُبْحَانَ اللَّهِ کیا کیا آزمائش کی چیزیں اور کیا کیا خزانے رات کو اتارے گئےہیں ۔ کوئی شخص ہے جو ان حجرہ والی عورتوں کو جگادے۔ بہت سی عورتیں دنیا میں کپڑے پہنے ہوئے ہیں لیکن آخرت میں ننگی ہوں گی۔‘‘[صحيح: رواه البخاري في الأدب (6218).] (29): باب :خوف کے وقت لا إلہ إلا الله کہنے کا بیان 538۔حضرت زينب بنت جحش رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’ایک دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا :  ’’ لا إلہ إلا اللّٰه (اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں )۔ عربوں کے لئے ہلاکت ہو اس فتنہ سے جو قریب آچکا ہے اس میں جس نے (لڑائی سے) اپنے ہاتھ روک لے وہی کامیاب ہوگیا۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الأنبياء (3346)، ومسلم في الفتن (2880: 2). (30): باب: اصحاب اخدود والے لڑکے کی دعا: 539۔ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اصحاب اخدودکے قصہ میں فرمایا :  ’’....تو بادشاہ نے اس لڑکے کو اپنے کچھ ساتھیوں کے حوالے کرکے کہا: ’’ اسے فلاں پہاڑ پر لے جاؤ اور اس پہاڑ کی چوٹی پر چڑھاؤ اگر یہ اپنے مذہب سے پھر جائے تو اسے چھوڑ دینا اور اگر انکار کر دے تو اسے پہاڑ کی چوٹی سے نیچے پھینک دینا۔‘‘ چنانچہ بادشاہ کے ساتھی اس لڑکے کو پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے ؛ تو اس لڑکے نے کہا: (( اللَّهُمَّ اكْفِنِيهِمْ بِمَا شِئْتَ))
Flag Counter