Maktaba Wahhabi

278 - 432
﴿ ہُوَالْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْبَاطِنُ۝۰ۚ وَہُوَبِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ۝۳ ﴾ [ الحديد:3] ’’وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپنی قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپنی ذات سے) پوشیدہ ہے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے ۔‘‘ [رواه أبو داود (5110) بإسناد حسن.] (15): باب:جب نیا پھل دیکھے تو کیا کہے 520۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی سے ہے کہ : ’’ جب پہلا پھل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا جاتا؛ تو آپ یہ دعا پڑھتے: (( اَللَّھُمَّ بَارِکْ لَنَافِی مَدِیْنَتِنَاوَ فِی ثَماَرِنَا وَفِی مُدِّنَا وَ فِی صَاعِنَا بَرَكةً مَعَ بَرَكةٍ)) اے اللہ ہمارے لئے ہمارے شہر میں برکت دےاورہمارے پھل میں اورہمارےمد میں اورہمارے صاع میں برکت دے ؛ برکت کے ساتھ اور برکت ۔‘‘ پھر حاضرین میں سب سے چھوٹے بچے کووہ پھل دیتے‘‘- [صحيح: رواه مسلم في الحج (1373: 474)] (16): باب : مصیبت زدہ کو دیکھے تو کیا کہے 521۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جو کوئی کسی مصیبت زدہ کو دیکھے اور پھر یہ دعا پڑھے:  (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی عَافَانِی مِمَّا ابْتَلاَکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِی عَلَی کَثِیْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ
Flag Counter