(20) باب : گائے کے دودھ سے علاج کا بیان
797۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی نہیں اتاری جس کی شفا بھی نہ اتاری ہو۔ پس تو میں گائے کے دودھ کو لازم پکڑو‘بیشک وہ ہر ایک درخت سےچارہ چرتی رہتی ہے۔‘‘
صحيح: رواه ابن حبان (6075)، والطيالسي (366)، والحاكم (4/196)، والبيهقي (9/345).
(21): باب : عجوہ کھجور سے علاج کا بیان
798۔حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو آدمی ہر صبح کو سات عجوہ کھجوریں کھالے تو اس دن کوئی زہر اور جادو اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في الأطعمة (5445)، ومسلم في الأشربة (2047: 155).
آپ کا فرمان : «العجوة»یہ مدینہ کی سب سے عمدہ اور نفیس ترین کھجور ہے۔
799۔حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ جس نے صبح کو سات عجوہ کھجوریں کھالیں تو اسے اس دن نہ تو کوئی زہرنقصان پہنچائے گا اور نہ ہی کوئی جادواثر کرے گا ۔‘‘
[صحيح: رواه البخاري في الطب (5768). وليس فيه ذكر عدد التمرات.]
800۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
’’عجوہ عالیہ میں شفاء ہے یا صبح کے وقت عجوہ کھجور کا استعمال کرنا تریاق ہے۔‘‘
ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ نہار منہ ۔
صحيح: رواه مسلم في الأشربة (2048). والزيادة لأحمد (24484) وهي زيادة صحيحة.
آپ کا فرمان : )العالية(عالیہ مدینہ منورہ کے جنوب میں بالائی حصہ کی عجوہ قسم کی کھجور کو کہا جاتا ہے۔
آپ کا فرمان : «الترياق» جو زہر کا اثر ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں مختلف
|