Maktaba Wahhabi

212 - 432
’’ اللہ کے نام کے ساتھ اس کے شروع میں اور آخر میں ۔‘‘ بیشک ایسا کہنے سے وہ نئی طرح سے کھانا شروع کرے گا۔ اور اس گندے کھانے کو روک دے گا جس تک شیطان کی رسائی ہوئی تھی۔‘‘ صحيح: رواه ابن حبان (5213)، وابن السني (460)، والطبراني في الكبير (10/210). 392۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ اپنے چھ صحابہ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے ایک دیہاتی آیا۔ اس نے دو لقموں میں سارا کھانا کھالیا۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ بِسْمِ اللَّهِ پڑھتا تو یہ کھانا تمہیں بھی کافی ہوتا۔ جب تم میں سے کوئی کھانا کھانے لگے اور بِسْمِ اللَّهِ کہنا بھول جائے تو کہے ’’ بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ‘‘ ’’ اللہ کے نام کے ساتھ اس کے شروع میں اور آخر میں ۔‘‘ حسن: رواه أبو داود (3767)، والترمذي (1858)، وأحمد (25733) وأحمد (26089)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (281) و الحاكم (4/108). (3): باب:انسان کھانے پینے سے فارغ ہو تو کیا کہے 393۔حضرت أنس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’بیشک اللہ تعالیٰ بندے کی اس بات پر راضی ہوتے ہیں کہ وہ ایک لقمہ کھائے اور اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے یا پانی کا ایک گھونٹ پئے اور اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے۔ [ صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2734).] 394۔حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنا دسترخوان اٹھاتے تو فرماتے: ((الْحَمْدُ لِلَّهِ کَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَکًا فِيهِ غَيْرَ مَکْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْهُ رَبَّنَا ۔)) ’’ تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لئے ہیں تعریف بہت زیادہ‘ پاکیزہ‘ برکت دی ہوئی جسے نہ
Flag Counter