Maktaba Wahhabi

98 - 432
وزَلْزِلْهُمْ)). ’ یا اللہ کتاب کو نازل کرنے والے! کافروں کی جماعت کو شکست دے۔ یا اللہ! ان کو شکست دے اور ان کے قدم اکھیڑ دے۔‘‘ [ متفق عليه:رواه البخاري في الدعوات (6392)، ومسلم في الجهاد (1742: 21).] دعا میں شرعی وسیلہ کا جامع بیان اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَابْتَغُوْٓا اِلَيْہِ الْوَسِيْلَۃَ وَجَاہِدُوْا فِيْ سَبِيْلِہٖ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۝۳۵﴾ [ المائدة: 35]. ’’ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور اس کے حضور باریابی کے لیے وسیلہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جہاد کرو تاکہ تم کامیاب ہوسکو۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ يَبْتَغُوْنَ اِلٰى رَبِّہِمُ الْوَسِـيْلَۃَ اَيُّہُمْ اَقْرَبُ وَيَرْجُوْنَ رَحْمَتَہٗ وَيَخَافُوْنَ عَذَابَہٗ۝۰ۭ اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُوْرًا۝۵۷﴾ [ الإسراء: 57]. ’’ جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ کوئی اس سے قریب تر ہوجائے۔ وہ اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ بلاشبہ آپ کے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے۔‘‘ وسيلہ: قربت کے ذریعہ کو کہتے ہیں ۔
Flag Counter