Maktaba Wahhabi

416 - 432
اور ایک روایت میں ہے : انہوں نے ایک ٹاٹ کا ٹکڑا لیا اور اس کو جلا کر خاکستر کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم میں بھر دیا، جس سے خون رک گیا۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5722)، ومسلم في الجهاد والسير (1790: 102). والرواية الأخرى لمسلم (1790: 101). (32): باب: درد میں ہاتھ پھیرنے کا بیان 824۔حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے؛ فرماتے ہیں :  ’’ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا؛ تو آپ کا ایک حبشی غلام آپ کی پیٹھ دبا رہا تھا۔ میں نے پوچھا: یارسول اللہ ! کیا ہوا؟ آپ نے فرمایا: ’’ اونٹنی نے مجھے پریشان کردیا۔‘‘  حسن: رواه البزار (282)، والطبراني في الاوسط (8073). شاید یہ مطلب ہو کہ اونٹنی نے گرادیا ہو۔  (33): باب: طاعون کے بیان میں 825۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ : ’’حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ شام کے لئے نکلے، یہاں تک کہ جب مقام سرغ میں پہنچے تو ان سے لشکر کے امراء یعنی ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی ملے اور بیان کیا کہ ملک شام میں وباء پھوٹی ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا:’’ میرے پاس مہاجرین اولین کو بلاؤ ۔‘‘میں ان کو بلا لایا۔ آپ نے ان سے مشورہ کیا اور انہیں خبر دی کہ شام میں وباء پھیل چکی ہے ۔پس انہوں نے اختلاف کیا ان میں سے بعض نے کہا :’’آپ جس کام کے لئے نکل چکے ہیں ہمارا خیال ہے کہ آپ واپس نہ ہوں ۔
Flag Counter