(11):باب :دعا کرنے والا بکثرت کہے:
يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ134 ۔حضرت ربیعہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:’’ میں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:(( أَلِظُّوا بِيَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ)) ’’ یا ذالجلال والا کر ام، کے ساتھ چمٹے رہو۔‘‘ صحيح: رواه أحمد (1796) والنسائي في الكبرى (7669)، والحاكم (1/498-499). آپ کا فرمان : ((أَلِظُّو يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ)) ألظّ بالشيء ويلظ إلظاظا:جب کسی چیز پر باقاعدگی ہو۔‘‘135۔حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کو اس طرح دعا مانگتے ہوئے دیکھا: (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ تَمَامَ النِّعْمَةِ))۔ ’’ اے اللہ ! میں تجھ سے پوری نعمت مانگتا ہوں ۔‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ: پوری نعمت کیا ہے؟ اس نے عرض کیا : میں نے ایک بہتری کی دعا کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اس سے مراد دوزخ سے نجات اور جنت میں داخل ہونا ہے۔‘‘پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور شخص کو (( يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ)) کہتے ہوئے سنا؛ تو فرمایا: ’’ تمہاری دعا قبول کرلی گئی ہے، لہذا سوال کرو۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اللہ تعالیٰ سے صبر مانگتے ہوئے سنا ؛تو فرمایا :’’ یہ تو بلاء ہے اب اس سے عافیت مانگو۔‘‘