گئے تھے انہوں نے کہا اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موت مانگنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں موت کی دعا مانگتا۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6349، 6345)، ومسلم في الذكر والدعاء (2681). والسياق لمسلم.
184۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ تم میں سے کوئی شخص آنے والی تکلیف پر موت کی تمنا نہ کرے اور اگر اس کو موت کی تمنا کرنی ہی ہے تو اس کو کہنا چاہئے :((اللّٰهم أَحْيِنِي ما كانتِ الحياةُ خيرا لي، وَتَوَفَّنِي إذا كانتِ الوفاةُ خيرا لي ))یا اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک کہ زندہ رہنا میرے لئے بہتر ہو اور مجھے اٹھا جب کہ میرا مرنا میرے لئے بہتر ہو۔‘‘[متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6351)، ومسلم في الذكر (2680)]
185۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے اس لئے کہ یا تو نیکوکار ہوگا، تو بہت ممکن ہے کہ وہ اور نیکی کرے، یا بد کار ہوگا تو بہت ممکن ہے کہ وہ باز آ جائے۔‘‘
[صحيح: رواه البخاري في التمني (7235).]صحیح مسلم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تم میں سے کوئی موت کی خواہش نہ کرے اور نہ ہی موت آنے سے پہلے اس کی دعا مانگے کیونکہ جب تم میں کوئی آدمی فوت ہوجاتا ہے تو اس کے اعمال منقطع ہوجاتے ہیں اور مومن کی عمر تو بھلائی ہی کے لئے زیادہ ہوتی ہے۔‘‘[صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2682).]
(20):باب:مشرکین کے لیے ہدایت کی دعا کا بیان
186۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا :
’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (قبیلہ) دوس کے لوگوں نے نافرمانی کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم
|