Maktaba Wahhabi

279 - 432
تَفْضِیْلاً )) تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے اس چیز سے بچایا ہے جس میں تجھے مبتلا کیا اور اپنی مخلوق میں سے اکثر پر فضیلت دی۔‘‘ ’’اسے اس بلاء سے عافیت دیدی جائے گی؛ بھلے وہ کچھ بھی ہو؛ وہ جتنا عرصہ بھی زندہ رہے۔‘‘ [ حسن: رواه الطبراني في الأوسط مجمع البحرين (4600).] (17):باب :گھر میں داخل ہونے اورباہر جانے کی دعائیں 522۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :  ’’ انہوں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرمارہے تھے : ’’ جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے ؛ اوروہ گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھانے کے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ آج تمہارے لئے اس گھر میں رات گزارنے کی جگہ نہ ملی اور جب کھانا کھانے کا وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ رات گزارنے کی جگہ اور شام کا کھانا مل گیا۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في الأشربة (2018: 103). آپ کا فرمان : شیطان کہتا ہے:یعنی اپنے دوستوں اور مددگاروں سے کہتا ہے۔ 523۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے:  ((بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ )) ((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَضِلَّ اَوْ اُضَلَّ اَوْ اَزِلَّ اَوْ اُزَلَّ اَوْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ اَوْ اَجْھَلَ اَوْ یُجْھَلَ عَلَیَّ )) ’’اللہ ہی کے نام سے ‘میں نے اللہ پر بھروسہ کیا ، گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت ، مگر اللہ ہی کی توفیق سے۔‘‘ ’’اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں
Flag Counter