Maktaba Wahhabi

401 - 432
 [حسن: رواه أحمد (12416)، والحاكم (4/417).] 782۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن زرارہ کو حکم دیا کہ آگ سے داغ لگوائے ۔‘‘  صحيح: رواه أبو يعلى (4825)، وصحّحه ابن حبان (6079). 783۔حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لائے ؛ آپ کو ایک تکلیف تھی جسے شوکہ کہا جاتا ہے۔ تو حوران نے ان کی گردن کے اوپر دو مرتبہ داغا ؛ لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور فوت ہوگئے۔تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدترین میت یہودیوں کی ہوتی ہے؛وہ کہیں گے:اپنے ساتھی کی بیماری پر علاج کیا مگر اسے فائدہ کیوں نہ ہوا۔‘‘  صحيح: رواه عبد الرزاق (19515) عن معمر، عن الزهري، عن أبي أمامة فذكره. حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار کا شرف حاصل ہے؛ سماعت کا نہیں ۔ پس اس اعتبار سے یہ حدیث ہے تو مرسل ؛ مگر جمہوراہل علم کے نزدیک صحابی کی مرسل روایت قابل قبول ہے۔ 784۔ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ : ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعدیا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کو کسی زخم کی وجہ سے داغا اور فرمایا :’’ میں جس چیز میں سعدیا اسعد بن زرارہ کی صحت اور تندرستی محسوس کروں گا اس تدبیر کو ضرور اختیار کروں گا۔‘‘ [حسن: رواه أحمد (23207).] (14): باب :ناک میں دوائی ڈالنے سے علاج کا بیان 785۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ : ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کو اس کی اجرت دی اور ناک میں دوا ڈالی۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5691)، ومسلم في المساقة والمزارعة (1202: 65).
Flag Counter