اور نامردی سے اور قرض کے چڑھ جانے اور لوگوں کے غالب آنے سے۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6363)، ومسلم في الحج (1365)مختصراً.
(13): باب :نو مسلم کیا دعا کرے
516۔حضرت ابومالک اشجعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :
’’جب کوئی مسلمان ہوتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے نماز سکھاتے پھر اسے حکم کرتے کہ وہ ان کلمات سے دعا مانگے:
(اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي)۔
ایک روایت کے الفاظ ہیں : انہوں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جب میں اپنے رب سے دعا کروں تو کیسے کہوں ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کہو:(اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي)
اور آپ نے اپنے انگوٹھے کے سوا باقی انگلیاں جمع کیں کیونکہ یہ کلمات تیری دنیا اور آخرت کے لئے جامع ہیں ۔
صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2697).
517۔ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:
’’ ایک مرتبہ حضرت حصین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا:
’’ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے بہتر اپنی قوم کے لئے تو عبدالمطلب تھے، وہ لوگوں کو جگر اور کوہان کھلایا کرتے تھے اور آپ ان ہی کو ذبح کر دیتے ہیں ۔‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مناسب جواب دیا۔
اس نے کہا کہ:’ ’آپ مجھے کیا پڑھنے کا حکم دیتے ہیں ؟ ‘‘
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ یوں کہا کرو :
|