Maktaba Wahhabi

178 - 432
(7): باب:تعزیت کے وقت کیا کہیں : 327۔اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: ’’ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ کی ایک صاحبزادی نے آپ کو کہلا بھیجا کہ میرا ایک لڑکا قریب الموت ہے؛ آپ تشریف لائیں۔ آپ نے اس کا جواب کہلا بھیجا کہ سلام کہتے ہوئے فرماتے ہیں : (( أَنَّ لِلّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى .)) ’’ اللہ کی جو چیز تھی وہ لے لی اور اسی کی ہے وہ چیز جو اس نے دی اور ہر شخص کی ایک مدت مقرر ہے۔‘‘ اس لئے اسے صبر کا کہو اور اسے بھی ثواب سمجھے۔‘‘ ’’آپ کی صاحبزادی نے پھر آپ کے پاس ایک آدمی قسم دیتے ہوئے کہلابھیجا کہ آپ ضرور تشریف لائیں ۔ تو آپ کھڑے ہوئے اور آپ کے ساتھ سعد بن عبادہ، معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما بھی تھے۔ وہ لڑکا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا اور اس کی سانس اکھڑ رہی تھی۔ راوی کا گمان ہے کہ گویا کہ وہ ایک مشک تھی۔ پس آپ کی دونوں آنکھیں بہنے لگیں ۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کیا ہے؟ آپ نے جواب دیا :’’ یہ رحمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دلوں میں پیدا کی ہے اور اللہ تعالیٰ رحم کرنے والے بندوں پر ہی رحم کرتے ہیں ۔‘‘ [ رواه البخاري في التوحيد (7377)، ومسلم في الجنائز (923).] (8): باب : نماز جنازہ میں ميت کے لیے دعاء نماز جنازہ فرض کفایہ ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ چار سے لے کر نو تک تکبیرات کہی جاسکتی ہیں جن کی تفصیل کتب احادیث میں موجود ہے- معروف طریقہ چار تکبیرات پر مشتمل ہے - پہلی تکبیر کے ساتھ رفع یدین کر کے ہاتھ باندھ لے اس کے بعد سورۃ فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی ایک سورۃ پڑھے پھر دوسری تکبیر کہے
Flag Counter