Maktaba Wahhabi

210 - 432
کھانے پینے اور لباس کی جامع دعائیں ۔ (1):باب : کھانے پر بسم اللہ پڑھنا 388۔حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ : ’’میں بچہ تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نگرانی میں اور میرا ہاتھ پیالہ میں چاروں طرف پڑتا تھا تو مجھ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: (( يَا غُلَامُ سَمِّ اللَّهَ وَکُلْ بِيَمِينِکَ وَکُلْ مِمَّا يَلِيکَ)) اے لڑکے! بسم اللہ پڑھ؛اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھا اور جو تیرے قریب ہے؛ اس میں سے کھا۔‘‘ میں اس کے بعد اسی طرح ہی کھاتا تھا۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الأطعمة (5376)، ومسلم في الأشربة (2022: 108). 389۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ انہوں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے ہیں : ’’جب آدمی اپنے گھر داخل ہوتا ہے تو وہ اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھانے کے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ:’’ آج تمہارے لئے اس گھر میں رات گزارنے کی جگہ نہ ملی۔‘‘ اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ :’’ رات گزارنے کی جگہ مل گئی۔‘‘ اور جب کھانا کھانے کے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ :’’ رات گزارنے کی جگہ اور شام کا کھانا مل گیا۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الأشربة (2018).] آپ کا فرمان : «شیطان کہتا ہے» یعنی اپنے بھائیوں دوستوں اور ساتھیوں سے کہتا ہے۔
Flag Counter