Maktaba Wahhabi

403 - 432
چنانچہ اس نے پھر شہد پلایا تو وہ تندرست ہوگیا۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5684)، ومسلم في السلام (2217) واللفظ له، ولفظ البخاري مختصر. آپ کا فرمان : « پیٹ کی بیماری» اس سے مراد اسہال ہیں ۔ اورایسا اس وقت ہوتا ہے جب پیٹ میں فاسد مادہ جمع ہوجائے۔اس مادے کو نکالنا واجب ہو جاتا ہے۔ پس شہد اس مادہ کو تیز رفتاری سے نکالنے کے لیے فائدہ مند ترین چیز ہے۔  788۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ’’تین چیزوں میں موت کے علاوہ ہر ایک بیماری سے شفاء ہے؛ سنا اورسنوت۔‘‘ حسن: رواه النسائي (7533)، وأبو نعيم في الطب (178، 612)، والضياء المقدسي في المختارة (6/236). «السنوت»:شہد کو کہتے ہیں ۔اورسنا: ایک جڑی ہے جس سے قبض کے مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔  سَنا):بلاد ِحجاز میں پائی جانے والی ایک بوٹی ہے۔ افضل بوٹی وہ ہے جو مکہ میں پائی جاتی ہے۔ یہ ایک بہترین اور تسلی بخش علاج ہے۔ (سنوت):اس شہد کو کہا جاتا ہے جس کے ساتھ دیسی گھی ملا ہوا ہو۔ اور اس میں (سَنا)بوٹی کو کوٹ کر اس میں ملایا گیا ہو۔ ان اشیاء کے معجون مرکب کو ( سنوت)کہا جاتا ہے۔اسے عرب لوگ(کمون )بھی کہتے ہیں ۔ اس ترکیب کو علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے بھی بعض اطباء کے حوالے سے درست لکھا ہے۔ واللہ اعلم ۔ نے فرمایا:’’ تم سنا اور سنوت کا اہتمام کرو اس لئے کہ ان میں سام کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے۔ کسی نے عرض کیایا رسول اللہ ! سام کونسی بیماری ہے؟ فرمایا موت۔‘‘(اضافہ از مترجم) (17): باب :کلونجی سے علاج کا بیان 789۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ’’ سیاہ دانے میں بجز سام کے تمام امراض کی شفاء ہے۔‘‘ ابن شہاب نے کہا ہے: ’’ سام سے مراد موت ہے اور سیاہ دانے سے مراد کلونجی ہے۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5688)، ومسلم في السلام (2215). 790۔حضرت خالد بن سعد رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ:
Flag Counter