526۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بکری ہدیہ میں دی گئی ۔ تو آپ نے فرمایا: اسے تقسیم کردو۔‘‘
فرمایا: جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس خادم و اپس آیا تو آپ نے دریافت فرمایا : انہوں نے کیا کہا ۔؟ عرض کی: وہ کہتے تھے:
’’ بارك اللّٰه فيكم۔‘‘’’ اللہ تعالی تمہیں برکت دے۔‘‘
تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : ’’ وفيهم بارك اللّٰه ’’ اللہ تعالیٰ ان میں بھی برکت دے۔‘‘ ہم ان کے لیے بھی ویسی ہی بات کہیں گے جیسی انہوں نے کہی ہے۔ اور ہمارے لیے ہمارا اجر باقی رہ جائے گا۔‘‘
[حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (303) وعنه ابن السني (279)]
(19): باب :خوشخبری یا پریشانی کی بات سننے والا کیا کہے؟
527۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اگر کوئی خوش گوار-پسندیدہ چیز دیکھتے تو آپ فرماتے :
(( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ))
’’سب تعریف اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے ، جس کے انعام کے باعث ہی نیک کام مکمل ہوتے ہیں ۔‘‘
اور اگر کوئی ناپسندیدہ معاملہ پیش آتا تو فرماتے :
(( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔ ))
’’ ہر حال میں تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں ۔‘‘
حسن: رواه ابن ماجه (3803)، وابن السني في عمل اليوم والليلة (379)، والحاكم (1/499).
|