زکواۃ ؛ روزہ ؛ حج ذبح ؛شکار اور خرید و فروخت
سے متعلق دعاؤوں کا جامع بیان
(1) :باب: صدقات(زکواۃ ) پیش کرنے والے کو کیا دعا دیں ؟
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ خُذْ مِنْ اَمْوَالِہِمْ صَدَقَـۃً تُطَہِّرُھُمْ وَتُزَكِّيْہِمْ بِہَا وَصَلِّ عَلَيْہِمْ۰ۭ اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّھُمْ۰ۭ﴾ [ التوبة: 103].
’’ان کے مال میں سے زکوٰۃقبول کیجیے اس سے آپ انہیں پاک و صاف کرتے ہیں ؛ اور ان کے حق میں دعائے خیر کریں آپ کی دعا ان کے لیے موجب تسکین ہے ۔‘‘
341۔عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی جماعت صدقہ لے کر آتی تو آپ فرماتے:
«اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ فُلانٍ».
’’ اے اللہ! آل فلاں پر اپنی رحمت نازل فرما۔‘‘
چنانچہ میرے والد صدقہ لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى».
’’اے اللہ! آل ابی اوفیٰ پر رحمت نازل فرما۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاريّ في الزكاة (1497)، ومسلم في الزّكاة (1078).
342۔حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو زکوٰۃ وصول کرنے بھیجا۔ وہ ایک شخص کے پاس پہنچا۔ اس شخص نے زکوٰۃ میں ایک دبلا پتلا اونٹ کا بچہ دیا ۔یہ دیکھ کر نبی (صلی اللہ
|