Maktaba Wahhabi

353 - 432
678۔ حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:  ’’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنات کی نظر سے اورانسانوں کی نظر سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ جب معوذتین نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اختیار کرلیا اور باقی سب کچھ ترک کردیا۔‘‘ صحيح: رواه الترمذي (2058)، والنسائي (5494)، وابن ماجه (3511) والبيهقي في الدعوات (364). 679۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے؛ فرماتے ہیں :  ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کو اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیا کرتے تھے؛ اورفرمایا کرتے تھے:یہ تمہارے باپ اسماعیل او رحضرت اسحق علیہما السلام کو یہ دعاء پڑھ کر پناہ میں دیا کرتے تھے :  (( اُعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَّمَّۃٍ۔)) ’’ ہر شیطان اور زہریلے جانورسے اور ہر نظر بد سے اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘ صحيح: رواه البخاري في الأنبياء (3371). آپ کا فرمان : «هامّة» حرف ميم پر شد کے ساتھ: ہر قاتل زہر کو کہتے ہیں . آپ کا فرمان : «لامّة» حرف ميم پر شد کے ساتھ: ہربری بیماری جیسے پاگل پن ؛ خبط ؛ اور دیگر ہر وہ نظر بد جس سے تکلیف پہنچے۔  (4): باب: قرآن اور ماثور دعاؤوں سے دم کا جواز اور غیر ماثور دعاؤوں سے بھی؛ جب تک کہ ان میں ماثور دعاؤوں کے خلاف نہ ہو۔ 680۔ حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :  ’’ ہم جاہلیت میں دم کیا کرتے تھے ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ
Flag Counter