نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اسے "حجم" کہتے ہیں ۔‘‘ اس نے پوچھا کہ "حجم" کیا چیز ہوتی ہے؟نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ علاج کا سب سے بہترین طریقہ، جس سے لوگ علاج کرتے ہیں ۔‘‘
صحيح: رواه أحمد (20172)، والبزار كشف الأستار (1216)، والطبراني في الكبير (7/223)، وصحّحه الحاكم (4/208).
767۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پچھنے لگوانے کی اجازت طلب کی تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطیبہ کو انہیں پچھنے لگانے کا حکم دیا۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا:’’ میرا گمان ہے کہ وہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی بھائی یا نابالغ لڑکے تھے۔‘‘[صحيح: رواه مسلم في السلام (2206)]
768۔حضرت ابو امیہ الفزاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں :
’’ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پچھنے لگوارہے تھے۔‘‘
حسن: رواه أحمد (18779)، والطبراني في الكبير (22/360).
(9): باب : درد شقیقہ اور سر درد میں پچھنے لگوانا
769۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:
’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لحی جمل کے مقام پر اپنے سر میں پچھنے لگوائے؛آپ احرام باندھے ہوئے تھے۔‘‘
اور ایک روایت میں ہے :آدھے سرکے درد کے وجہ سے حالت احرام میں پچھنے لگوائے۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5700) ومسلم في الحج (1202: 87).یہ واقعہ عبد الله بن بحينةکی روایت سے بھی موجود ہے؛ دیکھو: متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5698)، ومسلم في الحج (1203).
«شقيقة» یہ ایک قسم کا سر درد ہے؛ جو سر کے اگلے حصہ میں یا کسی ایک جانب میں ہوتا ہے۔
اور ایک روایت میں ہے : آپ نے سرکے درد کے وجہ سے حالت احرام میں پچھنے لگوائے۔
|