Maktaba Wahhabi

415 - 432
819۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ’’ بخار جہنم کاشعلہ ہے اس لئے اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5725)، ومسلم في السلام (2210). 820۔حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ’’ بخار جہنم کاشعلہ ہے، اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو ۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5726)، ومسلم في السلام (2212: 83). 821۔حضرت ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بخار کے بارے میں نقل کرتے ہیں : فرمایا:  ’’ اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو ؛بیشک یہ جہنم کے شعلہ میں سے ہے۔‘‘ [حسن: رواه أحمد (21886).] 822۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ’’ جب تم میں سے کسی ایک کو بخار آجائے تو اسے چاہیے کہ تین رات تک سحر کی وقت اس پر پانی بہائے ۔‘‘  صحيح: رواه أبو يعلى (3794)، والنسائي في الكبرى (7612)، وصحّحه الحاكم (4/200-201)، والضياء في المختارة (2044، 2045). (31) : باب: زخموں کی دوا 823۔حضرت سہیل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ؛ فرماتے ہیں کہ:  ’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر خود ٹوٹ گیا اور آپ کا چہرہ مبارک خون آلود ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آگے کا دانت ٹوٹ گیا، توحضرت علی رضی اللہ عنہ ڈھال میں پانی بھر بھر کے لاتے تھے ؛اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اسے دھوتی جاتی تھیں ، جب دیکھا کہ پانی سے خون بڑھتا جاتا ہے، تو انہوں نے ایک چٹائی لی اور اس کو جلا یا اور پھر اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم پر لگا دیا تو خون بند ہوگیا۔‘‘
Flag Counter