Maktaba Wahhabi

76 - 432
احکام دعاءکا جامع بیان (1):باب :دعا میں پختہ عزم ہو یوں نہ کہے: اگر تو چاہے تو مجھے دیدے 140۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((إذا دعا أحدُكم فليعزِمِ المسألةَ، ولا يقولَنَّ: اللّٰهم إن شئتَ فأَعطِني، فإنه لا مُسْتَكْرِه له )) ’’ جب تم میں سے کوئی شخص دعا مانگے، تو یقین کے ساتھ دعا مانگے، یہ نہ کہے کہ یا اللہ! اگرتو چاہے، تو مجھے دے دے، اس لئے کہ اللہ پر کوئی جبر کرنے والا نہیں ۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6338)، ومسلم في الذكر والدعاء (2678). 141 ۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو یہ نہ کہے کہ:’’ یا اللہ مجھے بخش دے اور مجھے پر رحم کر اگر تو چاہے‘‘ یقین کے ساتھ مانگنا چاہئے، اس پر کوئی جبر کرنے والا نہیں ۔‘‘ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں : ’’ کامل یقین اور رغبت اختیار کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے لئے کسی چیز کا عطا کرنا دشوار و مشکل نہیں ہے۔‘‘ [متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6339) ومسلم في الذكر (2679: 8)] (2):باب:اللہ تعالیٰ غافل دل انسان کی دعا قبول نہیں فرماتے: 142 ۔حضرت عبد اللہ ابن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ دل برتنوں کے طرح ہوتے ہیں ، بعض بعض سے گہرے ہوتے ہیں ۔ اس لئے اے
Flag Counter