Maktaba Wahhabi

202 - 432
(4): باب : جب دشمن کا دباؤ بڑھ جائے تو کیا کہا جائے 375۔حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے؛ فرماتے ہیں : ’’خندق کے دن ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم بہت تنگ آگئے ہیں ۔ کیا کوئی ایسی دعا ہے کہ ہم دعا کریں ؟ تو آپ نے فرمایا: یوں کہو: (( اللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا، وآمِنْ رَوْعَاتِنا.)) ’’اے اللہ ! ہمارے ستر کا پردہ رکھ ؛ اور ہمارے خوف کو امن سے بدل دے ۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ نے اس لشکر کو ہوا کے ذریعہ شکست دیدی ۔‘‘ [حسن: رواه البزار – كشف الأستار (3119).] (5): باب :لشکر کو الوداع کہتے ہوئے کیا کہا جائے 376۔ محمد بن کعب، حضرت عبداللہ الخطمی فرماتے ہیں : ’’جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت لشکر کو رخصت کرنے کا ارادہ کرتے تو فرماتے : «أَسْتَوْدِعُ اللّٰهَ دِينَكُمْ، وَأَمَانَتَكُمْ، وَخَوَاتِمَ أَعْمَالِكُمْ». ’’میں اللہ کو سونپتا ہوں تمہارا دین تمہاری امانت اور تمہارا انجام کار۔ ‘‘ صحيح: رواه أبو داود (2601)، والنسائي في الكبرى (10288) واللفظ له والحاكم (2/97-98). * * *
Flag Counter