Maktaba Wahhabi

42 - 432
نبی مختار صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کا جامع بیان (1): باب :نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی فضیلت اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اِنَّ اللہَ وَمَلٰۗىِٕكَتَہٗ يُصَلُّوْنَ عَلَي النَّبِيِّ ۭ يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا۝۵۶﴾ [الأحزاب: 56]. ’’ اللہ اور اس کے ملائکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو ۔‘‘ سفیان ثوری اور دیگر کئی اہل علم کا کہنا ہے کہ : رب کی طرف سے صلاۃ[یعنی درود] رحمت ہے۔اور ملائکہ کی طرف سے صلاۃ[یعنی درود]استغفار ہے۔یہ امام ترمذی نے اس آنے والی حدیث کے بعد ذکر کیا ہے ۔ 80۔حضرت أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( من صَلّى عليَّ واحدةً صلّى اللّٰهُ عليه عشرًا .)) ’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے گا ،تو اﷲ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائیں گے۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الصلاة (408).] 81۔حضرت انس بن مالک رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے گا ،تو اﷲ رب العالمین اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا ۔ اور اس کی دس خطائیں معاف کی جائیں گی ، اور اس کے دس درجے بلند کئے جائیں گے ۔‘‘ اورآپ سے ہی ایک روایت میں ہے: ’’ جو مجھے یاد کرے اسے چاہیے کہ مجھ پر درود پڑھے۔ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے گا ،تو اﷲ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائیں گے۔‘‘
Flag Counter