Maktaba Wahhabi

274 - 432
(11): باب:اہل کتاب کو چھینک کا جواب کیسے دیا جائے 512۔حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینکتے اور امید رکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( يَرْحَمُکُمْ اللَّهُ) کہیں گے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کہتے (يَهْدِيکُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَکُمْ) یعنی اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے۔‘‘ حسن: رواه أبو داود (5038)، والترمذي (2739)، وأحمد (19586)، والحاكم (4/268). (12): باب: جب قرض کا بوجھ ہوجائے توکیا دعا کریں 513۔ حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: ’’حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مکاتب غلام آیا؛ اس نے کہا کہ : اے امیر المؤمنین ! میں اپنی کتابت سے عاجز آ گیا ہوں آپ میرے ساتھ تعاون کریں ۔‘‘ تو انہوں نے فرمایا:’’ کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھا دوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھلائے اگر تجھ پر صير کے پہاڑ جتنا بھی دیناروں کا قرضہ ہو تو اللہ تعالیٰ اسے اتار دے گا ؟میں نے کہا: کیوں نہیں ؛ ضرور ۔ تو آپ نے فرمایا: یوں دعا کرو:  (( اَللَّھُمَّ اکْفِنِی بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ )) اے اللہ اپنے حلال کے ذریعے اپنے حرام سے میری کفایت کر اور اپنے فضلسے مجھے اپنے علاوہ سب سے غنی کر دے ۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (3563)، وعبد اللّٰه بن أحمد في زوائد المسند (1319)، وصحّحه الحاكم (1/538). آپ کا فرمان : «جبل صير» ایک پہاڑ کا نام ہے اسے جبل صبیر بھی کہا جاتا ہے۔ 
Flag Counter