(4):باب:اس دعا کا بیان کہ اگر مریض اپنی بیماری میں پڑھے
اور پھر وہ مر جائے تو آگ اسے نہیں کھائے گی۔
323۔حضرت اغرابو مسلم فرماتے ہیں :میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت ابوسعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما؛ دونوں نے گواہی دی ہے کہ:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی تصدیق کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں ۔
جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ؛میں اکیلا ہوں ۔
اورجب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ میں اکیلا ہوں میرا کوئی شریک نہیں ۔
جب بندہ کہتا ہے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہی اور تعریف میرے لئے ہے۔
جب بندہ کہتا ہے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے علاوہ کوئی معبود نہیں اور گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی قوت صرف میری ہی طرف سے ہے۔‘‘
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے : ’’ جو شخص بیماری میں یہ کلمات پڑھے اور پھر مرجائے تو اسے آگ نہیں دکھائے گی۔‘‘
صحيح: رواه الترمذي (3430)، وابن ماجه (3794)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (30)، وصحّحه ابن حبان (851)، والحاكم (1/5).
|