Maktaba Wahhabi

409 - 432
زہر سے شفا ہے۔‘‘ حسن: رواه ابن ماجه (3453)، وأحمد (11453). 803۔حضرت اور رافع مزنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا؛ میرے ساتھ وصیف بھی تھا۔ فرمایا: ’’ عجوہ اور شجرہ جنت کے پھل ہیں ۔‘‘[صحيح: رواه أحمد (15508).] آپ کا فرمان : «الشجرة»یہ لفظ اس روایت میں زیادہ ہے؛ جو کہ شاذ ہے۔ اوریہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے مراد مدینہ کی کھجور ہے۔  یہ کہنا کہ میں اور وصيف، وصیف کوئی خادم یا غلام ہے۔  (23)باب : مدینہ کی کھجوروں سے علاج کا بیان 804۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو آدمی صبح کے وقت مدینہ منورہ کے دونوں پتھریلے کناروں کے درمیان سات کھجوریں کھائے گا تو شام تک اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الأشربة (2047: 154).] آپ کا فرمان : « دونوں پتھریلے کناروں » اس سے حرہ شرقیہ اور حرہ غربیہ مراد ہیں ۔یہ حدیث مدینہ کی تمام کھجوروں کے حق میں عام ہے۔ لیکن بعض علماء کا خیال ہے کہ یہ عموم بھی مقید ہے۔ اس سے یہاں پر مراد عجوہ کی کھجوریں ہیں ۔ جیسا کہ دوسری احادیث میں وارد ہوا ہے۔ (24) باب : برنی کھجور سے علاج کا بیان 805۔ شہاب بن عباد وفد عبدالقیس کے کچھ لوگوں سے بیان کرتے ہیں ؛وہ کہتے ہیں کہ:’’ ہم لوگ جبنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں رہا.... ایک لمبی حدیث ہے؛ اس میں ہے:
Flag Counter