گمراہ ہو جاؤں یا مجھے گمراہ کردیا جائے، میں پھسل جاؤں یا مجھے پھسلا دیا جائے، میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، میں کسی سے جہالت سے پیش آؤں یا میرے ساتھ جہالت سے پیش آیا جائے۔‘‘
صحيح:رواه أبو داود (5094)، والترمذي (3427)، والنسائي (5486)، وابن ماجه (3884)، وأحمد (26616 ، 26704)، والحاكم (1/519).
گھر میں داخل ہوتے وقت کی دُعا (( بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا، وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا ، تَوَکَّلْنَا))ابو داؤد :5096۔
’’اللہ کے نام کے ساتھ ، ہمارا گھر میں داخل ہونا ہے۔ اور اللہ ہی کے نام کیساتھ ہمارا نکلنااور اللہ پر ہی ہم نے بھروسہ کیا ۔ (پھر گھر والوں کو سلام کہے)۔‘‘
(18): باب :نیکی کا بدلہ دینے کے لئے
524۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جو شخص اللہ کے نام پر پناہ طلب کرے تو اس کو پناہ دو۔ اور جو شخص اللہ کے نام پر تم سے کچھ مانگے اس کو دیدو ۔ اور جو شخص تمہاری دعوت کرے اس کو قبول کرو۔ اور جو شخص تمہارے ساتھ احسان کا معاملہ کرے تو تم اس کو اس کا بدلہ دو۔ اگر اس کا بدلہ چکانے کی طاقت نہ ہو تو اس کے حق میں دعائے خیر کرتے رہو۔ یہاں تک کہ تم محسوس کرو کہ اس کا بدلہ پورا ہوگیا۔‘‘
صحيح: رواه أبو داود (1672، 5109)، والنسائي (2568)، وأحمد (5365)، وصحّحه ابن حبان (3408)، والحاكم (2/63-64).
525۔ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جس کے ساتھ نیکی کی گئی اس نے نیکی کرنے والے سے کہا :
(( جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا ))
’’ اللہ تعالی تجھے بہتر بدلہ دے ‘‘ تو اس نے ثناء میں مبالغہ کیا۔‘‘
حسن: رواه الترمذي (2035)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (180)، وابن حبان (3413).
|