Maktaba Wahhabi

192 - 432
کے لئے ساری تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اللہ کے سوا کوئی مبعود نہیں وہ اکیلا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور اس نے اکیلے سارے لشکروں کو شکست دی۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور تین مرتبہ اسی طرح فرمایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مروہ کی طرف اترے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک بطن وادی میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوڑے ؛تو ہم بھی دوڑے ۔اور پھر آہستہ چلے یہاں تک کہ مروہ پر آگئے اور مروہ پر بھی اسی طرح کیا جس طرح کہ صفا پر کیا تھا۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الحج (1218).] (10): باب:منیٰ سے عرفات جاتے ہوئے تکبیر اور تلبیہ کہنا 355۔ محمد بن ابی بکر ثقفی رحمۃ اللہ علیہ روایت کرتے ہیں کہ: ’’ ہم لوگ صبح کے وقت منیٰ سے عرفات کو جا رہے تھے تو میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے تلبیہ کے متعلق پوچھا کہ آپ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کس طرح کرتے تھے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ:’’ لبیک کہنے والا لبیک کہتا تو اس پر کوئی اعتراض نہ کرتا اور تکبیر کہنے والا تکبیر کہتا تو اسے بھی کوئی برا نہیں سمجھتا تھا۔‘‘ [متفق عليه: رواه البخاريّ في الحج (1659)، ومسلم في الحج (1285).] 356۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ ہم عرفہ کی صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منی سے عرفات گئے ؛ تو ہم میں سے کوئی تکبیر کہہ رہا تھا تلبیہ کہہ رہا تھا.......‘‘[صحيح: رواه مسلم في الحج (1284).] (11): باب افضل دعايوم ِعرفہ کی دعا 357۔ حضرت علی بن أبی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :
Flag Counter