Maktaba Wahhabi

217 - 432
نے اسے دیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھا تھا۔ حضرت عبداللہ کہتے ہیں کہ پھر میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانور کی لگام پکڑی اور عرض کرنے لگے:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے لئے دعا فرمائیں ۔‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی : ((اَللَّھُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَا رَزَقَتَھُمْ وَاغْفِرْلَھُمْ وَارْحَمْھُمْ )) ’’اے اللہ! ان کے رزق میں برکت عطا فرما اور ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم فرما۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في الأشربة (2042). 402۔ حضرت مقداد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں او رمیرے دو ساتھی آئے؛ بھوک کی وجہ سے ہماری سمع اور بصارت چلی گئی تھی… لمبی حدیث ہے۔ اس میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( اَللَّھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِی وَاسْقِ مَنْ سَقَانِی )) ’’ یااللہ جس نے ہمیں کھلایا تو اسے کھلا اور جس نے ہمیں پلایا تو اسے پلا۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الأشربة (2055).] 403۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے تو وہ آپ کے سامنے روٹی اور زیتون کا تیل لائے۔آپ نےتناول فرمایا۔ پھر فرمایا: ((أَفْطَرَ عِنْدَکُمْ الصَّائِمُونَ وَأَکَلَ طَعَامَکُمْ الْأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْکُمْ الْمَلَائِکَةُ )) ’’ تمہارے پاس روزہ دار افطار کریں اور تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں اور فرشتے تم پر رحمت بھیجیں ۔‘‘ [ صحيح: رواه أبو داود (3854).] (6): باب :روزہ دار کی صاحب طعام کے لیے دعا: 404۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter