Maktaba Wahhabi

338 - 432
655۔حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ خوشخبری ہے اس کیلئے جو اپنے نامہ اعمال میں بکثرت استغفار پائے ۔‘‘ حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (455)، وابن ماجه (3818). (16): باب:جو گناہ کے بعد توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتے ہیں ۔ 656۔سیدہ عائشہ زوجہ نبی رضی اللہ عنہا قصہ افک میں فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ’’ اے عائشہ !مجھے تیرے بارے میں ایسی ایسی خبر پہنچی ہے۔ پس اگر تو پاک دامن ہے تو عنقریب اللہ تیری پاکدامنی واضح کر دے گا۔ اور اگر تو گناہ میں ملوث ہوچکی ہے؛ تو اللہ سے مغفرت طلب کر اور اس کی طرف رجوع کر؛ پس بےشک بندہ جب گناہ کا اعتراف کرلیتا ہے پھر توبہ کرتا ہے تو اللہ بھی اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔‘‘ [متفق عليه: رواه البخاري في المغازي (4141)، ومسلم في التوبة (2770).] 657۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ’’ کوئی مؤمن بندہ ایسا نہیں ہے جس کا وہ ارتکاب وقفے وقفے سے نہ کرتا ہو۔ یا پھر کوئی ایسا گناہ ہوتا ہے جس پر وہ مسلسل لگا رہتا ہے؛ کبھی اسے ترک نہیں کرتا؛ حتی کہ وہ اس جہاں کو چھوڑ دے۔ اور بیشک مؤمن کو آزمائش میں مبتلا؛ توبہ کرنے والا اور بھول جانے والا بنا کر پیدا کیا گیا ہے۔ جب اسے یاد دلایا جائے تو وہ چوکنا اور بیدار ہو جاتا ہے۔‘‘ [ حسن: رواه الطبراني في الكبير (11/304).]  (17) : باب :اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرتے ہیں بھلے کتنے زیادہ گناہ ہوں 658۔ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 
Flag Counter