(10): باب : زہر اور بخار کا دم
اسے بچھو اور سانپ کے کاٹے کا زہر بھی کہتے ہیں ۔
712۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر زہریلے جانور کے کاٹنے پر جھاڑنے کی اجازت دی ہے۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5741)، ومسلم في السلام (2193: 52).
713۔ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ:
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سانپ اور بچھو کے دم کی اجازت فرمائی۔‘‘
صحيح: رواه ابن ماجه (3517)، وصحّحه ابن حبان (6101).صحیح مسلم (2193: 53)میں ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے ایک گھرانے کو زہریلے کاٹے ہوئے پر دم کرنے کی رخصت دی تھی۔
714۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عمرو کو سانپ کے ڈسنے پر دم کرنے کی اجازت دی تھی۔
اور ابوزبیر نے کہاہے:’’ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے کہا کہ:’’ ہم میں سے ایک آدمی کو بچھو نے ڈس لیا؛ جبکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ ایک صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں دم کروں ۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’تم میں سے جو اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اسے فائدہ پہنچا دے ۔‘‘
[صحيح: رواه مسلم في السلام (2199: 61).]
715۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ میرے ایک ماموں بچھو کے ڈسنے کا دم کیا کرتے تھے ۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دم کرنے سے روک دیا۔تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
|