Maktaba Wahhabi

398 - 432
(10): باب : حجامہ کے مقامات اور اوقات کے بارے میں 770۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر کے دونوں جانب کی رگوں اور شانوں کے درمیان پچھنے لگایا کرتے تھے اور یہ عمل سترہ، انیس یا اکیس تاریخ کو کیا کرتے تھے۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (3860)، والترمذي (2051)، وابن ماجه (3483)، وأحمد (12191)، وصحّحه ابن حبان (6077). 771۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے 17،19 اور 21 تاریخوں میں پچھنے لگوائے تو اس کے لئے ہر بیماری سے شفا ہے۔ [حسن: رواه أبو داود (3861)، والحاكم (4/210).] 772۔حضرتابی کبشہ انماری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ نبی اکرم اپنی مانگ میں پچھنے لگواتے تھے اور اپنے کندھوں کے درمیان لگواتے تھے اور آپ فرمایا کرتے تھے :’’جس نے ان خونوں کو نکلوایا تو اسے کسی بیماری کے لئے دوا نہ کرنا نقصان نہیں پہنچائے گا۔‘‘ [ حسن: رواه أبو داود (3859)، وابن ماجه (3484).] (11): باب: حجام کی اجرت کا بیان 773۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ:  ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کو اس کی اجرت دی اور ناک میں دوا ڈالی۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5691)، ومسلم في السلام (1202: 76). بخاری کی روایت (2279) میں ہے: «اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے مکروہ سمجھتے تو اسے اجرت نہ دیتے۔ مسلم (1202: 66)کے الفاظ ہیں : «اوراگر یہ حرام ہوتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو اسے مزدوری نہ دیتے۔ 774۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
Flag Counter