Maktaba Wahhabi

228 - 432
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’تو جہاں کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ تیرے لئے خیر کو آسان کر دے۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (3444) وابن السني في عمل اليوم والليلة (503) وابن خزيمة (2532) والحاكم (2/97). 422۔ موسیٰ بن وردان رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ : ’’میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ؛ تاکہ آپ کو رخصت کروں ۔تو آپ نے فرمایا: ’’ اے میرے بھتیجے ! کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھاؤں جو مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے تھے کہ میں الوداع کہتے وقت کہا کروں ۔ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں ضرور سکھائے ۔تو آپ نے فرمایا: یوں کہو: ’’اَسْتَوْدِعُکَ اللّٰہَ الَّذِیْ لَاتَضِیْعُ وَدَائِعُہ۔‘‘ ’’میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں تمہیں جس کے سپردکی ہوئی امانتیں ضائع نہیں ہوتیں ۔‘‘ حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (508) واللفظ له ، وأحمد (9230)، وابن السني في عمل اليوم والليلة (506). (5): باب : جب مسافر بلندی پر چڑہے یا نشیب میں اترے تو کیا کہے 423۔ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر پر تھے ۔جب ہم کسی بلندی پر چڑھتے تو بلند آواز سے اللہ اکبر کہتے ... الحدیث. اور ایک روایت میں ہے : جب ہم کسی وادی میں پہنچتے تو لا الہ الا اللہ اور و اللہ اکبر کہتے ۔ دوسری روایت میں ہے: جب ہم کسی بلندی پر چڑھتے تو بلند آواز سے لا الہ الا اللہ اور و اللہ اکبر کہتے ۔ متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6384، 2992)، ومسلم في الذكر والدعاء (2704).
Flag Counter